22/05/2026
پاکستان میں کاروبار کرنا اب کاروبار نہیں، ایک جنگ بن چکا ہے۔ انسان دن رات محنت کرے، رسک لے، لوگوں کو روزگار دے، ٹیکس دے، پھر بھی سسٹم کے کچھ لوگ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ آپ سے مزید کیسے نکالا جائے۔ ہر کامیاب ہوتے کاروبار کے راستے میں رکاوٹیں، دباؤ اور رشوت کی دیواریں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔۔۔۔