Amin dental clinic

Amin dental clinic We offering general dentistry and procedure with proper sterilization and hygienic environment

04/09/2025
01/06/2025
01/04/2025
30/12/2024
11/10/2024

Fact sheet on sodium reduction: key facts, overview, recommendations, actions and WHO response.

09/06/2023
07/03/2023

ڈینٹل اسکیلنگ کب ضروری ہے؟

ہر کوئی plaque build up کا کسی نہ کسی شکل میں تجربہ کرتا ہے۔ آپ کے منہ میں saliva ، bacteria اور protein ایک پتلی تہہ بناتے ہیں جو تقریباً ہر وقت آپ کے دانتوں کو cover کرتی ہے۔ جب آپ کھاتے ہیں تو کھانے کے چھوٹے ذرات، تیزاب اور شکر اس فلم سے چپک جاتے ہیں، جسے plaque کہا جاتا ہے۔ اس پلاک میں رہنے والے بیکٹیریا مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں کی خرابی کا سبب بن سکتے ہیں۔

برش، فلاسنگ، اور باقاعدگی سے دانتوں کی صفائی سے plaque کو ہٹانے اور مزید سنگین مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ کے مسوڑے صحت مند ہیں تو دانت کے گرد مضبوطی سے فٹ ہو جائیں گے اور plaque کو باہر رکھیں گے۔ تاہم، اگر مسوڑھوں کی بیماری بننا شروع ہو جائے تو یہ مسوڑے ڈھیلے ہو جائیں گے۔

صحت مند مسوڑھے دانتوں سے صرف 1 سے 3 ملی میٹر نیچے gumline سے جڑتے ہیں۔ مسوڑھوں کی بیماری کے ساتھ، گہری pocket تیار ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ plaque سے بھر سکتی ہیں، آپ کے مسائل کو خراب کر سکتی ہیں اور سانس کی بو جیسی علامات پیدا کر سکتی ہیں۔

اگر آپ کے پاس 4 ملی میٹر یا اس سے زیادہ کی pockets ہیں، تو آپ کا dentist ممکنہ طور پر مسوڑھوں کے نیچے کی plaque کو ہٹانے اور مسوڑھوں کی بیماری کے علاج میں مدد کرنے کے لیے دانتوں کی سکیلنگ recommend کرتے ہیں

17/01/2023

ڈاکٹر صاحب ٹوتھ پیسٹ کون سا استعمال کریں؟

کسی بھی ڈینٹسٹ سے اس کی زندگی میں سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہی ہے۔۔ آج آپ کو اس کے جواب کے بارے میں بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے لیے کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا مفید ہوگا۔۔

اس کے لیے جاننا ضروری ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کتنی قسم کے ہوتے ہیں۔۔ بنیادی طور پر ٹوتھ پیسٹ کی دو اقسام ہیں:

1- نان میڈیکیٹڈ non-medicated یا نارمل ٹوتھ پیسٹ:

یہ ٹوتھ پیسٹ ان افراد کو استعمال کرنے چاہئیں جن کے دانت اور مسوڑھے بالکل ٹھیک ہوں یعنی انہیں دانتوں یا مسوڑھوں کی کوئی بیماری نہیں ہے۔۔ یہ ٹوتھ پیسٹ لمبے عرصے تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔۔ ان میں عام جنرل سٹور پر موجود ٹوتھ پیسٹ کولگیٹ ہربل، ڈوکٹر ٹوتھ پیسٹ، فورہنز، وغیرہ شامل ہیں۔۔

2- میڈیکیٹڈ medicated ٹوتھ پیسٹ:

یہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں یا مسوڑھوں کی کسی بیماری کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے اور عام حالات میں لمبے عرصے تک ان ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تجویز نہیں کیا جاتا۔۔ میڈیکیٹڈ ٹوتھ پیسٹ استعمال کے حوالے سے مزید کئ اقسام کے ہوتے ہیں:

ا) فلورائیڈ flourideٹوتھ پیسٹ:
یہ ٹوتھ پیسٹ زیادہ تر ان مریضوں کو تجویز کیا جاتا ہے جن کو دانتوں کو کیڑا جلدی لگ جاتا ہے یا کیڑا لگنے کی وجہ سے ان کے ایک سے زیادہ دانت خراب ہو چکے ہوں۔۔ پیسٹ میں موجود فلورائیڈ دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔

ب) ڈی سنسیٹاءزنگ Desensitizing ٹوتھ پیسٹ:
یہ ٹوتھ پیسٹ ان مریضوں کے لیے تجویز کیے جاتے ہیں جن کے دانتوں میں کسی بھی وجہ سے حسیات یعنی ٹھنڈا گرم لگنے کا مسئلہ ہو۔۔ اس میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو کہ وقتی طور پر اس مسلے سے نجات دیتے ہیں۔۔ ان میںSense T,Prodent, ,sensodyne rapid action اور Colgate sensitive pro relief جیسے ٹوتھ پیسٹ شامل ہیں۔۔
پ) وائٹننگ whitening ٹوتھ پیسٹ:
اس قسم کے ٹوتھ پیسٹ دانتوں پر معمولی قسم کے بدنما نشانات کو کم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔۔ ان میں sensodyne ultra whitening ,Oral B 3d white , اور Colgate optic white , Sodawhite,ٹوتھ پیسٹ شامل ہیں۔۔

ت) اینٹی انفیکٹو anti-infective ٹوتھ پیسٹ:
ٹوتھ پیسٹ کی یہ قسم ایسے مریضوں کے لئے مفید ہے جن کے مسوڑھوں یا دانتوں میں کسی قسم کا انفیکشن ہو چکا ہو۔۔ ان میں chlorhexidine ملے ٹوتھ پیسٹ شامل ہیں۔۔protect G,,hi paradent,parodontax original

,اس کے علاؤہ بھی ٹوتھ پیسٹ کی کیء اقسام ہیں تاہم سب کا احاطہ کرنا اس ایک پوسٹ کے ذریعے بہت مشکل ہے۔۔

امید ہے یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ہر شخص کے لیے مختلف قسم کا ٹوتھ پیسٹ تجویز کیا جاتا ہے۔۔ مزید معلومات کے لیے قریبی ڈینٹسٹ سے رجوع کریں تاکہ چیک اپ کرنے کے بعد وہ آپ کے لیے مناسب ٹوتھ پیسٹ تجویز کر سکیں ۔۔
نوٹ: گھریلو ٹوٹکے کرنے سے پرہیز کریں ۔۔ ******اور بہتر یہ ہے۔۔۔۔کہ آپ کو آگرایک پسٹ سے الرجی ہے۔۔تو دوسرا کوئی اور پسیٹ استعمال کریں۔۔نیز ایک ٹوتھ پسیٹ استعمال نہ کریں ہمیشہ۔۔۔چینج کرتے جائے۔۔۔کیونکہ ہر ٹوتھ پیسٹ کی Combination دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔۔۔

Address

Amin Plaza Opposite Pakistan International Public School Hussain Chowk Sethi Town Haji Camp
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amin dental clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share