07/09/2024
دانتوں کا جنرل چیک اپ اور جلدی علاج
ہمارے معاشرے میں جنرل چیک اپ کا نظریہ نا ہونے کے برابر ہے اور ہم ڈاکٹر/ڈینٹسٹ کے پاس اسی صورت میں جاتے ہیں جب ہمیں کوئی بیماری یا تکلیف ہو۔ ہمیں اس روش کو چھوڑنا ہوگا تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں نا صرف ان بیماریوں سے بچ سکیں بلکہ ٹائم پر علاج کروا کر خرچہ اور تکلیف دونوں سے بچ سکیں۔ اسکی چند وجوہات ہیں
1- جب دانت پر کالا داغ نظر آئے تو اس بات کا انتظار مت کیجیئے کہ یہاں کھوڑ(cavity) ہوگی تو ڈینٹسٹ کے پاس جائیں گے۔ فورا چیک اپ کروا لیں اور اس سے نجات حاصل کریں۔
2- آپ دانتوں کے مسئلے کو جتنا دیر سے دیکھیں گے اتنا اس پر خرچہ آئے گا۔ شروع میں صرف فلنگ کرنی پڑتی ہے، اس کے بعد اس کی روٹ کینال کرنی پڑ سکتی ہے، اسکے بعد اس میں مصنوعی سپورٹ دینی پڑ سکتی ہے، اس سے دیر کریں گے تو اس کو نکالنا پڑ سکتا ہے اور اسکی جگہ پھر یا 3 دانت لگتے ہیں یا پھر ایک بہت مہنگا امپلانٹ لگتا ہے۔
آپ اس سارے جھنجھٹ سے بچ سکتے ہیں اگر آپ اپنی زندگی میں ہر 6 ماہ بعد ایک جنرل چیک اپ شامل کر لیں۔
مزید معلومات اور چیک اپ کے لیئے کال کریں 03006967161