03/02/2026
صرف اک دانت نکالنے کے بعد آپ کے منہ میں کیا کیا تبدیلیاں آ سکتی ہیں
سب سے جہاں سے دانت نکالا جاتا ہے تو اس خالی جگہ کو پر کرنے کےلئے ساتھ والے دانت اس طرف حرکت کرتے ہیں جسے ڈرفٹنگ موومنٹ کہاجاتا ہے جس سے ساتھ والے دانت کمزور ہوجاتے ہیں
بالکل اسی طرح اس دانت کا مخالف دانت بھی اس جگہ کی طرف موو کرتا ہے جسے سپرا ایرپشن کہا جاتا ہے
ہمارے دانت قدرتی طور پر اک سنگل یونٹ کی طرح کام کرتے ہیں اس لیے اک دانت نکلنے سے سارے دانتوں کے چبانے کی خاصیت متاثر ہوتی ہے
جہاں سے دانت نکالا جاتا ہے وہاں پہ جبڑے کی ہڈی کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے اور کچھ عرصہ بعد وہاں سے چہرا اندر کی طرف دب جاتاہے اور چہرے پہ جھریاں نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں
Dr Muhammad Ilyas Baloch
Dental Surgeon and oral physician