Al Zehbi Miswak

Al Zehbi Miswak We are manufacturer nd Exporters Of MISWAK
GOLD SUPPLIER ON ALIBABA.COM

Welcome to AL Zehbi Miswak

ABOUT MISWAK

Al Zehbi Miswak and the partner company Al Naimat Enterprises are the world wide supplier of top quality miswak sticks also known as sewak, siwak, miswaak, arak, peelu. The companies are established in 2007 by two friends with a mission and aim to spread Siwak Sunnah all over the world, and now at present are supplying miswak products in many countries around the globe.

25/06/2017

26/05/2017

Mubarak

15/05/2017

workers are cutting Miswak for buyer

  نہ سوالوں سے آزماتا ہوںنہ جوابوں سے دل جلاتا ہوںنہ کسی بھید کی کُرید ہے ابنہ دلیلوں میں سر کھپاتا ہوں نہ کوئی بُت تراش...
28/01/2017



نہ سوالوں سے آزماتا ہوں
نہ جوابوں سے دل جلاتا ہوں

نہ کسی بھید کی کُرید ہے اب
نہ دلیلوں میں سر کھپاتا ہوں

نہ کوئی بُت تراشنا ہے اب
نہ ہی دنیا میں جی لگاتا ہوں

نہ ہے دعویٰ کوئی بڑائی کا
نہ میں خود کو ولی بتاتا ہوں

نہ بیاباں پہ اب نظر میری
نہ کوئی محفلیں سجاتا ہوں

نہ کوئی رنگ, رنگ دکھتا ہے
نہ اندھیروں سے جاں چھڑاتا ہوں

نہ رہیں حاجتیں جہاں سے اب
نہ میں اب جھولیاں اٹھاتا ہوں

نہ ہیں اب یاد معنی لفظوں کے
نہ رویوں پہ تلملاتا ہوں

نہ مرا دل بہار میں لگتا
نہ کوئی گُل میں اب کھلاتا ہوں

نہ گلہ خواب سے کوئی باقی
نہ میں راتوں کو اب جگاتا ہوں

نہ کسی سے بھی اب عداوت ہے
نہ محبت پہ بھنبھناتا ہوں

نہ وہ کرب و فراق کے جھنجھٹ
نہ کسی آنکھ جھلملاتا ہوں

نہ ہوس مال و زر کی اب باقی
نہ ہے کچھ پاس ناں گنواتا ہوں

نہ وکالت میں خود کی کرتا ہوں
نہ عدالت کوئی لگاتا ہوں

نہ کوئی شعر میرا باقی ہے
نہ میں زخمِ جگر دکھاتا ہوں

سبھی تِہ خاک کے ہیں یہ قصے
تھوڑا بس پیشگی سناتا ہوں

مرگ ہے اصل زندگی ابرک
میں ہی ظالم ہوں بھول جاتا ہوں
.................................اتباف ابرک

11/01/2017

for

11/01/2017
 خوابوں سے کریں کیسے وہ دل شاد مسلسلتعبیر جنہیں کرتی ہے برباد مسلسللاحق ہے مری زیست کو تشویش مسلسلمیں قید مسلسل ہوں یا آ...
11/01/2017



خوابوں سے کریں کیسے وہ دل شاد مسلسل
تعبیر جنہیں کرتی ہے برباد مسلسل

لاحق ہے مری زیست کو تشویش مسلسل
میں قید مسلسل ہوں یا آزاد مسلسل

یہ بستیاں دل کی ہیں عجب حوصلوں والی
امیدِ مسلسل سے ہیں آباد مسلسل

ڈھونڈے ہے نظر تیری فقظ ایک اسی کو
نظروں میں رہا جس کی تو بے داد مسلسل

وآپس نہیں آیا جو بھی اک بار گیا ہے
بس چہرے بدلتی ہے یہ روداد مسلسل

بکھرے ہوئے پتے ہیں بہاروں کی علامت
خوش فہمی نئی کرتا ہوں ایجاد مسلسل

اب ڈھائے ستم وقت کہ پھر جان سکوں میں
کچھ موم ہوا ہوں یا ہوں فولاد مسلسل

باتوں میں سبق ان کی بھی ہے نرم دلی کا
سوچوں میں بسے جن کے ہیں جلاد مسلسل

تنکا بھی نہ توڑا ہے کجا دودھ کی نہریں
اور خود کو سمجھ بیٹھے ہیں فرہاد مسلسل

کیوں آج بیاں ان کا ہے دنیا کی زباں پر
رتبہ کی وجہ جن کے ہیں اجداد مسلسل

ناپُرساں یونہی شہر یہ بگڑے گا مسلسل
جب تک کوئی بدلے گا نہ بنیاد مسلسل

پتھر ہیں ترے گرد یہ انسان نہیں ہیں
ابرک نہ کئے جا تو یوں فریاد مسلسل

11/01/2017

27/12/2016



نت نئے نقش بناتے ہو ، مٹا دیتے ہو
جانے کس جرم ِتمنا کی سزا دیتے ہو

کبھی کنکر کو بنا دیتے ہو ہیرے کی کنی
کبھی ہیروں کو بھی مٹی میں ملا دیتے ہو

زندگی کتنے ہی مُردوں کو عطا کی جس نے
وہ مسیحا بھی صلیبوں پہ سجا دیتے ہو

خواہش ِدید جو کر بیٹھے سرِ طور کوئی
طور ہی ، برقِ تجلی سے جلا دیتے ہو

نار نمرود میں ڈلواتے ہو خود اپنا خلیل
خود ہی پھر نار کو گلزار بنا دیتے ہو

چاہِ کنعان میں پھینکو کبھی ماہ ِکنعاں
نور یعقوب کی آنکھوں کا بُجھا دیتے ہو

بیچو یوسف کو کبھی مصر کے بازاروں میں
آخر ِکار شہ ِمصر بنا دیتے ہو

جذب ومستی کی جو منزل پہ پہنچتا ہے کوئی
بیٹھ کر دل میں اَنا الحق کی صدا دیتے ہو

خود ہی لگواتے ہو پھر کُفر کے فتوے اس پر
خود ہی منصور کو سولی پہ چڑھا دیتے ہو

اپنی ہستی بھی وہ اک روز گنوا بیٹھتا ہے
اپنے درشن کی لگن جس کو لگا دیتے ہو

کوئی رانجھا جو کبھی کھوج میں نکلے تیری
تم اسے جھنگ کے بیلے میں اڑا دیتے ہو

جستجو لے کے تمہاری جو چلے قیس کوئی
اس کو مجنوں کسی لیلیٰ کا بنا دیتے ہو

جوت سسّی کے اگر من میں تمہاری جاگے
تم اسے تپتے ہوئے تھر میں جلا دیتے ہو

سوہنی گر تم کو مہینوال تصور کر لے
اس کو بپھری ہوئی لہروں میں بہا دیتے ہو

خود جو چاہو تو سر ِعرش بلا کر محبوب
ایک ہی رات میں معراج کرا دیتے ہو

30/11/2016





Address

Karachi
75340

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Zehbi Miswak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share