06/08/2020
Gingivitis ماس خورا
مسوڑوں سے خون یا پیپ کا آنا
جیسے ھی آپ اس طرح کے نشانات دانتوں کے کسی بھی حصّے چاہے زبان کی طرف کی دانتوں کیجانب ھی کیوں نہ ہوں تو ایسی صورت حال میں فورن ڈینٹسٹ سے رجوع کریں ایسے مریض زیادہ تر مسوڑوں میں سوزش جنجناہٹ درد منہ سے بدبو برش کرتے ہوئے مسوڑوں سے خون جیسی علامات کا شکار ہوتے ہیں یہ نشانات بہت سی وجوہات کی وجھہ سے ہو سکتے ہیں جن میں سے ایک دانتوں کی سہی برش ٹیکنیک کا نہ پتا ہونا ہے جب بھی برش کریں تو دانتوں کی زبان کی طرف والی سطح پر اور تالو کی جانب والی دانتوں کی سطح پر بھی برش کریں تا کہ اس جگہ کھانا جمع نہ ہو سکے اور ماس خورا سے بچا جا سکے لیکن اگر کسی کو یہ علامات ہوں اور ا یسے نشانات بھی ہوں جو پیلے سے رنگ کے ہوں اور برش کرنے پر بھی نہیں اترتے ہوں تو ڈینٹسٹ سے فوری طور پر رجوع کیا جاے ڈینٹسٹ مشین ک ذریعہ ان نشانا ت کو اتار دیتے ہیں اور اس procedure کو scaling کہتے ہیں اور اس کے نقصانات اس صورت میں بلکل بھی نہیں ہیں بلکہ نہ scaling سے اتروانے کی صورت میں ا یسے دانت کے مسوڑے اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں اور دانت بھی ہلنے لگتے ہیں