Dr Hanif Niazi

  • Home
  • Dr Hanif Niazi

Dr Hanif Niazi 1992 Matric Fail>Tractor Driver>Watchman>Peon>WoodCutter>1997Matric again>1999 F.S.c.>Now a Doctor۔☝️

میری طرف سے اہلِ اسلام کوعیدالاضحیٰ کیخوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔رب العالمینآپ سب کی قربانیاںاپنی بارگاہ میںقبول و منظور ف...
27/05/2026

میری طرف سے
اہلِ اسلام کو
عیدالاضحیٰ کی
خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
رب العالمین
آپ سب کی قربانیاں
اپنی بارگاہ میں
قبول و منظور فرمائے، آمین ثم آمین۔
ڈاکٹر حنیف نیازی

#ایڈمن
#ماحی

16/05/2026

ڈاکٹر حنیف نیازی صاحب کو
جب ان کا پرائمری سکول کے دور کا
کلاس فیلو ملا تو
ان کے درمیان کیا دلچسپ مکالمہ ہوا!

زرا سنیئے۔۔
ایڈمن: ماحی خان

" انعام کیسے دینا چاہیے !"" خیرات کیسے دینی چاہیے !"عموماً جب بھی کوئیکسی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،مدد کرتا ہے توکئی لوگی...
07/05/2026

" انعام کیسے دینا چاہیے !"
" خیرات کیسے دینی چاہیے !"

عموماً جب بھی کوئی
کسی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،
مدد کرتا ہے تو
کئی لوگ
یہ بحث چھیڑ دیتے ہیں کہ
اسے راز رکھنا چاہیے تھا !،
سرعام نہیں کرنا چاہیے تھا !

بلاشبہ
یہ رائے بہت محترم ہے لیکن
ایک نقطہ سمجھنا بہت ضروری یے۔۔

جب بھی
ہم کسی کو کچھ دیتے ہیں۔۔
یا تو
اس سے متاثر ہو کر،
اس سے خوش ہو کر دیتے ہیں۔۔
یا پھر
اس کی حالت زار دیکھ کر،
اس پر ترس کھا کر،
عبرت پکڑ کر،
اللہ عزوجل سے ڈر کر،
اس کی مدد کر دیتے ہیں۔۔

پہلی صورت میں
کی جانے والی مدد،
میڈل، ٹرافی یا انعام کہلاتے ہیں۔۔
دوسری صورت میں
دی جانے والی مدد،
صدقہ و ذکواۃ
و خیرات کے زمرے میں آ جاتے ہیں۔۔

انعام کی صورت میں
لوگ سرعام،
سینہ چوڑا کیے، سر فخر سے بلند کیے،
اپنا انعام وصول کرنے آتے ہیں
اور دوست احباب و عوام میں
اس کے بارے بڑے مان سے بتاتے پھرتے ہیں۔۔

صدقہ و ذکواۃ و خیرات کی صورت میں
لوگ دوسروں سے
نظریں ملانے سے کتراتے ہیں
اور اپنا منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔۔

اس لیے
جب جب آپ کسی کو
انعام دیں تو پھر شان سے دیں تاکہ
انعام وصول کرنے والے کو
وہ چیز انعام محسوس ہو، خیرات نہیں !
اور
جب جب آپ کسی کو
خیرات دیں تو
چھپا کر دیں، نظریں جھکا کر دیں تاکہ
اس کی عزت نفس کبھی مجروح نہ ہو !

آج تک میں نے

کسی کھلاڑی کو
انعامی رقم، ٹرافی یا نقد انعام لیتے وقت
شرمندہ ہو کر
روتے نہیں دیکھا ! منہ چھپاتے نہیں دیکھا !

کسی گلوکار کو
اپنے اوپر نوٹوں کی بارش ہوتے دیکھ کر
شرم سے پانی پانی
ہوتے نہیں دیکھا ! مغموم نہیں دیکھا !

کسی ویٹر کو
اچھی سروسز کے بدلے ٹپ لیتے وقت
کسی ورکر کو
اچھا کام کرنے پر شاباشی لیتے وقت
چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرتے نہیں دیکھا !

تو
کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ
صرف
لائق ترین، ہونہار ترین،
ڈاکٹر، انجینئر، لفٹین،
لیکچرر، وکیل، جج،
آفیسر بن جانے کی صلاحیت
رکھنے والے سٹوڈنٹس ہی
انعامی طور پر
ملنے والی فیس لیتے وقت
شرم سے مر جائیں گے !
دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے !

جب ایک
کبڈی کا نوجوان باڈی بلڈر کھلاڑی
ڈانس کرتے ہوئے
تماشائیوں کی صفوں سے
جھولی میں
پیسے جمع کرتے ہوئے نہیں شرماتا !

انٹرنیشنل گلوکار
3 گھنٹے لگاتار
دوہڑے دے دے کر
نوٹوں کی گڈیاں جمع کرتے ہوئے
اپنی تذلیل محسوس نہیں کرتا !

ایک مولوی،
ایک نعت خوان، ایک ذاکر،
کنڑکی اکھ سے
اپنے سامنے میز پر
جمع ہوتے ہوئے پیسے دیکھ کر
انھیں خیرات نہیں سمجھتا !

جب
مندرجہ بالا سب لوگ
ان پیسوں کو،
ان میڈلوں کو،
ان ٹرافیوں کو،
انعام سجھتے ہیں تو
پھر
یہ بھی یقین کر لیجیے کہ
ڈاکٹر حنیف نیازی
جیسے
دنیا کے سارے طالب علم
اسکالرشپس کو
اپنا حق سمجھ کر،
اپنا انعام سمجھ کر،
اللہ عزوجل کی عطا سمجھ کر،
وصول کرتے ہیں
اور بڑے فخر سے بتاتے پھرتے ہیں کہ
فلاں شیردل نے
مجھے یوں انعام دیا تھا !
میری یوں مدد کی تھی !
میری یوں حوصلہ افزائی کی تھی !

خدا را !

احساس کمتری کو، شرمندگی کو،
صرف سٹوڈنٹس تک ہی محدود نہ کیجیے !
سٹوڈنٹس کو
شاباش دیجیے تاکہ
کل
ایک قاتل کم ہو جائے،
ایک ڈاکو کم ہو جائے،
ایک بےروزگار کم ہو جائے
اور معاشرے میں
ایک مفید فرد کا اضافہ ہو جائے !

----- موساز -----

نشرِمکرر




#موساز
















میں یہ عہد کرتا ہوں کہجہاں تک میری آواز پہنچتی ہےوہاں تکتعلیم، شعور، کرداراور انسانیت کا چراغجلانے کی کوشش کرتا رہوں گا،...
03/05/2026

میں یہ عہد کرتا ہوں کہ
جہاں تک میری آواز پہنچتی ہے
وہاں تک
تعلیم، شعور، کردار
اور انسانیت کا چراغ
جلانے کی کوشش کرتا رہوں گا، ان شاءاللہ!

اور کم از کم ضلع میانوالی کے
مزدوروں کے لائق بچوں کو
پڑھانے کے لیے
ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا کیونکہ
میں یقین رکھتا ہوں کہ
جب ایک مزدور کا بیٹا تعلیم حاصل کرتا ہے
تو صرف اس کی زندگی ہی نہیں بدلتی بلکہ
اس کی پوری قوم کی تقدیر بدل جاتی ہے۔

یا اللہ!
ہمیں
اپنی امت کے لیے باعثِ خیر بنا
اور ہمارے وطن کو علم، امن
اور اتحاد کی روشنی عطا فرما، آمین۔



















لکڑیاں کاٹنے سے لے کرزندگیاں   سنوارنے  تکمیرا سفراس بات کی گواہی ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی!*یومِ مزدور*ان ہاتھو...
01/05/2026

لکڑیاں کاٹنے سے لے کر
زندگیاں سنوارنے تک
میرا سفر
اس بات کی گواہی ہے کہ
محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی!

*یومِ مزدور*
ان ہاتھوں کے نام،
جو خاموشی سے
دنیا بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں!

ڈاکٹر حنیف نیازی

شکریہ میانوالی ❤️🙏الحمدللہ!آج اسپائر سکالرشپ ٹیسٹ میںمیانوالی کے بیٹوںاور بیٹیوں نےجس جذبے، جوشاور سنجیدگی کے ساتھ حصہ ل...
26/04/2026

شکریہ میانوالی ❤️🙏

الحمدللہ!
آج اسپائر سکالرشپ ٹیسٹ میں
میانوالی کے بیٹوں
اور بیٹیوں نے
جس جذبے، جوش
اور سنجیدگی کے ساتھ حصہ لیا
وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ
یہ دھرتی ٹیلنٹ سے مالا مال ہے، ماشاءاللہ!

میں دل کی گہرائیوں سے
تمام طلبہ و طالبات،
ان کے والدین، اساتذہ کرام
اور اپنی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں
جنہوں نے
اس اعتماد کو حقیقت میں بدلا!

میرا یقین پہلے سے بھی
زیادہ مضبوط ہو گیا ہے کہ
اگر موقع دیا جائے تو
میانوالی کا ہر بچہ
اپنی تقدیر خود لکھ سکتا ہے، ان شاءاللہ!

آپ سب کی دعائیں اور اعتماد
میری سب سے بڑی طاقت ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو
تعلیم، کردار
اور خدمت کے راستے پر قائم رکھے۔ آمین۔🙏















اسپائر کالج میانوالی صرف تعلیمی ادارہ نہیں، ایک مشن ہے!میرا خواب ہے کہاسپائر کالج میانوالی ایک عام کالج نہ رہے بلکہمیانو...
25/04/2026

اسپائر کالج میانوالی
صرف تعلیمی ادارہ نہیں، ایک مشن ہے!

میرا خواب ہے کہ
اسپائر کالج میانوالی
ایک عام کالج نہ رہے بلکہ
میانوالی کی تقدیر بدلنے کا مرکز بنے!
جہاں صرف کتابیں نہ پڑھائی جائیں بلکہ
کردار، غیرت اور خودی سکھائی جائے!!!

میری ہر کوشش اس لیے ہے کہ
میانوالی دھرتی کا ہر بیٹا اور ہر بیٹی
اعتماد کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو
اور اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کرے!

اس مشن میں
ہمارا ساتھ دیں
اور میانوالی میں
تعلیمی انقلاب برپا کرنے میں
ہمارے معاون بنیں، ان شاءاللہ!

اللہ تعالیٰ نے
جو خوبیاں و وسائل
ہمیں عطا کیے ہیں،
میانوالی کے مستقبل کے لیے
خلوص دل کے ساتھ حاضر ہیں، الحمدللہ۔❤️🙏
میانوالی کی تاریخ میں
پرائیویٹ سیکٹر کے
سب سے زیادہ سکالرشپس تاکہ
مزدوروں کے ہونہار بچے
تعلیمی میدان میں
کسی سے بھی پیچھے نہ رہیں، ان شاءاللہ۔🙏
























25/04/2026

میرا خواب ہے کہ
اسپائر کالج میانوالی
ایک عام کالج نہ رہے بلکہ
میانوالی کی تقدیر بدلنے کا مرکز بنے!
جہاں صرف کتابیں نہ پڑھائی جائیں بلکہ
کردار، غیرت اور خودی سکھائی جائے!!!

میری ہر کوشش اس لیے ہے کہ
میانوالی دھرتی کا ہر بیٹی اور ہر بیٹا
اعتماد کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو
اور اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کرے!🙏



















24/04/2026

اللہ عزوجل
آپ کو
دین و دنیا و آخرت میں
سربلندیاں عطا فرمائے، آمین۔
استاد محترم! سلامت رہیں۔۔❤️🙏

23/04/2026

طلباء و طالبات
اور ان کے عظیم والدین کے نام!
میانوالی کی غیور عوام کے نام!

خير الناس من ينفع الناس(الحدیث)
بہترین انسان وہ ہے،
جس کا وجود
دوسروں کیلیے مفید ہے۔۔۔۔۔۔❤️🙏

26 اپریل 2026 بروز اتوار
اسپائر کالج انٹلیجنس ٹیسٹ
راج محل مارکی تلہ گنگ روڈ
صبح 9 بجے، ان شاءاللہ 🙏






























Address


42200

Telephone

+923336652665

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Hanif Niazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Dentist?

Share